لبنانؔ کے لئے پوپ فرانسسؔ کی دُعا

اِس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔

پوپ فرانسسؔ نےمنگل کو لبنانؔ کے دارلحکومت بیروؔت میں پیش آنے والے سانحہ کے لئے دُعا کی ہےَ۔ پاپائے اعظم نے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “آئیں ہم متاثرین، اُن کے اہل ِ خانہ کے لئے دُعاکریں۔اَور لبنانؔ کہ لئے دُعاکریں کہ وہ تمام معاشرتی ، سیاسی اَور مذہبی عناصر کی لگن سے اِس انتہائی اندوہناک اَور تکلیف دِہ لمحہ کا سامنا کرسکیں۔ اَور عالمی برادری کی مدد سے اِس سنگین بُحران پر قابو پاسکیں”۔

بیروؔت میں منگل کی شام ہونے والے ایک بڑے دھماکے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک اَور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ بیروؔت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں ہُؤا۔ یہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر ہل کر رہ گیا۔اِس دھماکے سے بندرگاہ اَور اِس کے  گردونواح میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہےَ۔ کاروباری اَور رہائشی عمارتیں اَور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

ٹی وی سکرین پر نیوز دیکھنے والوں کا فوری ردِ عمل یہ تھا کہ یہ کوئی معمول کا دھماکہ نہیں ۔ بلکہ یوں لگتا تھا جیسے کہ ایٹم بم گرایا گیا ہو۔ جائے دھماکہ سے نارنجی رنگ  کے دھویں کا بادل اُٹھتا دکھائی دیا۔ کہا جاتا ہےَ کہ بظاہر دھماکہ ایک گودام میں 2750 ٹن  ذخیرہ کی گئی امونیم نائٹریٹ سے ہُؤا۔ جو چھ برس سے غیر محفوظ طریقے سے گودام میں رکھی ہوئی تھی۔  

Read Previous

کیا مقدسہ مریمؔ ایک عام خاتون تھیں؟

Read Next

اقدس روزری کی دُعا ایٹم بم سے طاقتور ہےَ۔

error: Content is protected !!