صبح کی دُعا

اِس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔

اَے قادرِ مُطلق اَور مہربان آسمان باپ۔ آسمان اَور زمین کے خالق خُدا۔میں اقرار کرتا ہوں کہ تو ہی خُداوند خُدا ہےَ۔ میں رات بھر کی نگہبانی اَور حفاظت کے لئے تیرا شُکر کرتا ہوں۔ میَں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تو نے مجھے آج کے دِن تک زندوں کی سرزمین پر قائم و دائم رکھا۔اَور اِس نئی صبح کے لئے تیرا شکر کرتا ہوں۔ جو میری زندگی میں طلوع ہوئی ہےَ۔آج کے دِن کے لئے تیرا شکر کرتا ہوں۔تمام کائنات تیری عظمت سے معمور ہےَ۔اَور تیری دستکاری کی گواہی دیتی ہےَ۔تیری پروردگاری دُنیا کے انتظام سے ظہور پذیر ہےَ۔اَے آسمانی باپ تو نے اپنی حکمت اَور دانائی سے ہم سب کو خلق پیدا کیا ہےَ۔اَور اپنی پرودگاری سے ہم پر حکمرانی کرتا ہےَ۔ہم تیری منت کرتے ہیں کہ تو ہمارے دلوں کو منور کر۔تاکہ ہم ایسے طور زندگی گزاریں جو تجھے پسند ہےَ۔تو نے ہمیں آج کا دِن اپنے پیار کے نشان کے طور پر اس لئے بخشا ہےَ۔کہ ہم نجات اَور خوشی حاصل کریں۔ہمیں نیا جذبہ عطا کر تاکہ ہم تیرے جلال کے لئے محنت کریں۔ ہمیں روشنی میں چلنےاَور سچائی سے کام کرنے کا فضل عطا کر۔تاکہ ہم جو تجھ سے نور کے فرزندوں کے طور پر پیدا ہوئے ہیں۔سب لوگوں کے سامنے تیری گواہی دے سکیں۔ ہم یہ دُعا مانگتے ہیں مسیح تیرے بیٹے اپنے خُداوند کے وسیلہ سے ۔ آمین۔

Read Previous

اعراف کیا ہےَ؟

Read Next

بائیبل مقدس میں جادُوکی حقیقت کیا ہےَ؟

error: Content is protected !!