صبح کی دُعا

اِس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔

اے میرے خدا میں ایمان رکھتا/رکھتی ہوں۔ کہ تُو یہاں حاضر وناظر ہے۔ میں تجھے سجدہ اور اپنے سارے دل سے پیار کرتا/ کرتی ہوں۔ تُو نے مجھے نیست سے پیدا کیا۔ اور اپنے بیٹے کی موت سے مجھے چھڑایا۔ اپنے رُوح القدس کے فضل سے پاک کیا۔ تُو نے گزری رات مجھ کو سلامت رکھا، اور یہ آج کا نیا دن مجھے بخشا ہے۔ ان اور باقی تمام نعمتوں کے لیےجو تُو نے مجھے بخشی ہیں میں فروتنی سے تیرا شکر ادا کرتا / کرتی ہوں۔ میں اپنے سب خیالات، باتیں ، کام اور دُکھ تیرے حضور پیش کرتا/ کرتی ہوں۔ مجھے اپنا فضل بخش تاکہ میں تجھے کبھی ناراض نہ کروں۔ بلکہ ہر طرح سے آج تیری پاک مرضی بجالا وں۔


اے ہمارے باپ

اے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے۔ تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے، زمین پر بھی ہو۔ ہمارے روزینہ کی روٹی آج ہمیں دے۔ اور جس طرح ہم اپنے قرضداروں کو معاف کرتے ہیں۔ تُو ہمارے قرض ہمیں معاف کر۔ اور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دے بلکہ بُرائی سے بچا۔ آمین۔


فرشتےکا سلام

سلام اے مریم پُر فضل خُداوند تیرے ساتھ ہے تُو عورتوں میں مبارک ہے اور مبارک ہے تیرے پیٹ کا پھل یسوع۔ اے مقدسہ مریم خدا کی ماں ہم گہنگاروں کے واسطے دُعا کر اب اور ہماری موت کے وقت۔ آمین۔


خداوند کی تمجید

جلال باپ اور بیٹے اور رُوح القدس کا ہو۔ جیسا کہ ابتدا میں تحا اب ہے اور ہمیشہ ہوگا۔ آمین۔


رسولوں کا عقیدہ

میں ایمان رکھتا/ رکھتی ہوں۔ خدا قادر مطلق باپ پر جو آسمان اور زمین کا خالق اور مالک ہے۔ اور یسوع مسیح پر جُو اُس کا اکلوتا بیٹا اور ہمارا خداوند ہے۔ وہ رُوح القدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑا۔ کنواری مریم سے پیداہوا۔ اُس نے پینطوس پلاطوس کے عہد میں دکھ اُٹھایا، مصلوب ہوا۔ مرگیا اور دفن کیا گیا۔ برزخ میں اترا، تیسرے روز مُردوں مےں سے جی اُٹھا۔ آسمان پر چڑھ گےا اور خدا قادرمطلق باپ کے داہنے ہاتھ بیٹھا ہے۔ وہاں سے وہ زندوں اور ُمردوں کی عدالت کے لئے آنے والا ہے۔ میں ایمان رکھتا/ رکھتی ہوں۔ رُوھ القدس پر، پاک کاتھولک کلیسیا، مقدسوں کی شراکت، گناہوں کی معافی، جسم کے جی اُٹھنے اور ہمیشہ کی زندگی پر۔ آمین۔


خُدا کے دس احکام

  1. خدا کو ماننا اور فقط اُس کی بندگی اور اُس کو سجدہ کرنا۔
  2. خُداوند کا نام بے فائدہ نہ لینا۔
  3. خداوند کا دن پاک رکھنا اور اُس میں بدنی محنت کاکام نہ کرنا۔
  4. ماں باپ کی عزت کرنا۔
  5. خون نہ کرنا۔
  6. زنانہ کرنا۔
  7. چوری نہ کرنا۔
  8. جھوٹی گواہی نہ دینا۔
  9. بیگانی عورت کی آرزو نہ کرنا۔
  10. بیگانے مال کا لالچ نہ کرنا۔

کلیسیا کے پانچ حکم

  1. اتوار اور ضروری عیدوں میں ادب سے پاک ماس کی قربانی میں حاضر ہونا اور بدنی محنت کا کام نہ کرنا۔
  2. مقررہ دنوں میں پرہیز کرنا اور روزہ رکھنا۔
  3. سال میں کم از کم ایک دفعہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا اور پاشکا کے وقت پاک شراکت لینا۔
  4. منع کئے وقتوں اور رشتوں میں شادی نہ کرنا۔
  5. اپنے فادر صاحبان کی ضرورتوں میں مدد کرنا۔

سات ساکرامنٹ

  1. بپتسمہ
  2. استحکام
  3. پاک یوخرست
  4. اعتراف
  5. بیماروں کا مسح
  6. پاک خدمت
  7. نکاح

ایمان کی خاص چار سچائیاں

  1. ایک خُدا ہے دُنیا کا خالق اور مالک
  2. ایک خدا میں تین شخص ہیں یعنی باپ، بیٹااور رُوح القدس
  3. خدا بیٹا انسان کی نجات کے لئے آدمی بنا، دُکھ اُٹھایا ، صلیب پر مرا، پھر جی اُٹھااور آسمان پر چڑھ گیا۔
  4. خدا نیکوکاروں کو ہمیشہ کی زندگی کی جزا اور گہنگاروں کو دوزخ کی سزا دے گا۔

ایمان کا عمل

اے میرے خدا میں نہاےت مضبوطی سے اُن پر جو تُو نے پاک کاتھولک کلیسیاء کی معرفت ماننے کے لئے ظاہر کیا ہے ایمان رکھتی/ رکھتا ہوں۔ کیونکہ تُو خود صداقت ہے۔ جو نہ فریب دے سکتا ہے نہ فریب کھا سکتا ہے۔ اسی ایمان میں میں جینا اور مرنا چاہتی / چاہتا ہوں۔ آمین۔


اُمید کا عمل

اے میرے خُدا میں نہایت استقلال سے اُمید رکھتا/ رکھتی ہوں کہ اپنے گناہوں کی معافی اور ایمانداری سے اس زندگی میں تیری خدمت کرنے کے لئے فضل اور دوسری میں دائمی خوشی خداوند یسوع مسیح کے وسیلے پاوںکیونکہ تُو ہم پر بے حد مہربان اور قادر مطلق اور وعدوں کا سچا ہے اسی اُمید میں میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔ آمین۔


پیار کا عمل

اے میرے خدا میں تجحے اپنے سارے دل و جان سے اور سب چیزوں سے زیادہ پیار کرتا/ کرتی ہوں۔ کیونکہ تُو بے ھد مہربان اور کامل ہے۔ اورتیرے پیار کی خاطر میں اپنے پڑوسی کو اپنی مانند پیار کرتا/ کرتی ہوں۔ اسی پیار میں میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔ آمین۔


توبہ کا عمل

اے میرے خدا میں اپنے سارے دل سے پیشمان ہوں کہ میں نے تیری بے حد نیکی اور بزرگی کےخلاف گناہ کیا ہے۔ میں اپنے سب گناہوں سے نفرت کرتا/ کرتی ہوں کیونکہ وہ تجھے ناخوش کرتے ہیں۔ اے میرے خدا تُو جو سب پیار کے لائق ہے اور میں مضبوطی سے ارادہ کرتا / کرتی ہوں کہ تیرے پاک فضل کی مدد سے پھر ہر گز تجھے ناراض نہ کروں گا/ کروں گی۔ بلکہ گناہوں کی راہوں سے کنارہ کروں گا/ کروں گی۔ آمین۔


اے مُبارک مریم

اے مُبارک مریم۔ میری ماں بن۔ اے میرے نیک اور نگہبان فرشتے سب راہوں میں میری حفاظت کر ۔ اے خدا کے سب فرشتو اور مقدسو ہمارے واسطے دُعا مانگو کہ ہمارا خُداوند ہمیں برکت دے اور سب بدی سے بچائے۔ اور ہمیشہ کی زندگی میں ہم کو لائےاور مرحوم ایمانداروں کی رُوحیں خدا کی رحمت سے آرام میں رہیں۔ آمین۔


فرشتے کا پیغام

لیڈر: خداوند کے فرشتے نے مریم کو پیغام دیا۔ 
جماعت: اور وہ رُوح القدس کی قدرت سے حاملہ ہوئی۔ (ایک بار فرشتے کا سلام پڑھا جائے)
لیڈر: دیکھ میں خدا کی بندی ہوں۔ 
جماعت: جیسا تو نے کہا ویسا ہی میرے لئے ہو۔ (ایک بار فرشتے کا سلام پڑھا جائے)
لیڈر: اور کلام متجسد ہوا۔ 
جماعت: اور ہمارے درمیان رہا۔ (ایک بار فرشتے کا سلام پڑھا جائے۔ )
لیڈر: اے خدا کی پاک والدہ ہمارے واسطے دُعا کر۔ 
جماعت: تاکہ ہم مسیح کے وعدوں کے لائق بن جائیں۔


ہم دُعا مانگیں

اے خُداوند ہم تیرے پاس یہ دُعا کرتے ہیں کہ تُو ہمارے دلوں میں اپنا فضل ڈال دے تا کہ جیسا ہم نے فرشتے کا پیغام سننے سے مسیح تیرے بیٹے کا تجسم پہچانا ہے ویسا ہی ہم اُس کی مصیبتوں اور صلیب سے جی اُٹھنے کی عظمت میں پہچائے جائیں اُسی مسیح ہمارے خداوند کے وسیلے سے۔آمین۔

جلال باپ اور بیٹَ اور رُوح القدس کا ہو۔ جیسا کہ ابتدا میں تھا اب ہے اور ہمیشہ ہوگا۔ آمین۔

تمام مرحوم ایمانداروں کی ُروحیں خدا کی رحمت سے آرام میں رہیں۔آمین۔

Read Next

بچوں کا بپتسمہ

error: Content is protected !!