کیا آپ جانتے ہیں ؟


کرسٹوفر کولمبسؔ ایک ہسپانوی بحری مہم جو تھا جس نے پندرھویں صدی میں امریکہ دریافت کیا تھا۔اُس کے بارے میں کہاجاتا ہےَ۔ کہ وہ پاک تثلیث کے لئے بڑی عقید ت رکھتا تھا۔ اَور اپنی ہر مہم پر روانہ ہونے سے پہلے پاک تثلیث سے دُعا کیا کرتا تھا۔ اِسی طرح وہ اپنی ڈائری لکھنے سے پہلے ہر تحریر کے شروع میں تثلیثی کُلیہ یعنی “باپ اَور بیٹے اَور روح القدس کے نام سے”لکھا کرتاتھا۔ جب 1492 میں کرسٹوفر کولمبسؔ نے امریکہ میں پہلا جزیرہ دریافت کیا۔ تواُسے “ٹرینیڈاڈ” یعنی “پاک تثلیث” کا نام دیا۔”ٹرینیڈاڈ” ہسپانوی زبان کا لفظ ہےَ جس کے معنی ” تثلیث” کے ہیں۔اَب جنوبی امریکہ میں ٹرینیڈاڈ اَورٹوبیگودو جزیروں پر مشتمل ایک ریاست ہےَ۔جو “جموریہ ٹرینیڈاڈ اَور ٹوبیگو” کہلاتی ہےَ۔یہ بحیرہ کریبییئن کے جنوب میں وینزویلا سے گیارہ کلو میٹر کی دُوری پر واقع ہےَ۔