دیداخے :چوتھاباب

اِس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔

مختلف قَواعد

میرے فرزند، رات دِن اُسے یاد رکھ جو تُجھ سے خُدا کے کلام کی باتیں کرتا ہَےَ۔ اَور تُو اُس کی ایسے عزّت کر جِیسے تُو خُداوند کی کرتا ہےَ۔کیونکہ جہاں کہیں  خُداوند کی فِطرت کی باتیں کی جاتی ہیَں۔وہاں خُداوند موجود ہوتاہَے۔اَور تُو تسلی پانے کے لئے  ہر روز م کے اقوال کویاد کر۔تُو تفرقہ ڈالنے کی تمنا نہ کر۔بلکہ تُو فسادیوں کے درمیان صُلح کرانے کی کوشش کرنا۔تُو دُرست فیصلہ دینا۔تُو کسی کی حمایت نہ کرنا۔تُو تلخ مزاج نہ ہونا۔تُو لینے کے لِئے ہاتھ پھیلانے  والا نہ ہونا ۔اَور دینے کے لِئے اپنی مُٹھی بند نہ کرنا۔جو کچھ تیرے ہاتھ نے کمایا ہَے۔اُسے اپنے گناہوں کے کفارہ کے لِئے دینا۔ دینے میں مَت ہِچکچانا۔اَور نہ ہی دیتے وقت بُڑبڑانا۔ تو جانتا ہَے کہ اَجر دینے والا دینے میں کتنا بھلاہَے۔ ضرورتمند سے مُنہ مَت موڑنا۔ بلکہ اپنے بھائی کو ہر شے میں شریک کرنا۔ اَور یہ مت کہنا کہ یہ تیری مِلکیت ہیں۔ کیونکہ اگر تو غیر فانی چیزوں میں شراکت دار ہےَ۔تو کتنا زیادہ فانی چیزوں میں شراکت رکھے گا۔ اپنے بیٹے یا بیِٹی سے ہاتھ مت کھینچ بلکہ جوانی سے ہی اُنہیں خوفِ خُدا کا سِکھا۔ تُو اپنے غُلام یا لونڈی کو تلخی سے کسی بات کا حُکم نہ دے۔جو یکساں خُدا پر اُمید رکھتے ہیں۔ورنہ وہ خُدا سے ہرگز نہیں ڈریں گے جو دونوں کے اُوپر ہَے۔کیونکہ وہ ظاہر ی شکل و صُورت کے مُطابِق نہیں  بُلاتابلکہ اُنہیں بُلاتا ہےَ جنہیں رُوح نے تیار کِیا ہَے۔ اَور تُم غُلاموں شائستگی اَور خوف میں اپنے مالکوں کے ایسے تابع رہو جیسے کہ وہ تمہارے خُدا ہوں۔ تُو ہر طرح کی ریاکاری  اَور ہر اُس چیزسے نفرت کر نا جوخُداوند کو ناپسند ہَے۔ کسی بھی طرح خُدا کے حُکموں کو ترک نہ کرنا۔بلکہ جو تو نے پایا ہَے اُس پر قائم رہنا۔ نہ تو اِس میں کچھ بڑھا نا اَور نہ ہی اِس  میں سے کچھ نِکالنا۔ کلیسیا میں اپنے گناہوں کا اِقرار کرنااَور بُرے ضمیر کے ساتھ اپنی دُعا کے قریب مت جا نا۔یہی زِندگی کا راستہ ہَے۔

Read Previous

غوطے کا بپتسمہ

Read Next

موت کی حقیقت

error: Content is protected !!